کم عمر طلبہ گرفتار نہ ہوں، والدین کو ٹریفک قوانین کی تعلیم دینے کی تاکید؛مریم نواز کی ہدایت

04:56 PM, 2 Dec, 2025

لاہور  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور بچوں پر ہتھکڑیاں لگانے کے عمل پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے 16 سال کے بچوں کے لیے اسمارٹ کارڈ اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا اور ہدایت دی کہ پنجاب بھر میں طلبہ اور عوام کے لیے ہفتۂ آگاہی منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی پہلی خلاف ورزی پر صرف وارننگ چالان جاری کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو روڈ سیفٹی کی اہمیت اور ہیلمٹ پہننے کی عادت ڈالیں، اور ٹریفک پولیس کو عوام کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑیاں قانون کی زد میں آئیں۔ مریم نواز نے کہا کہ قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ہیں، اور ہر شہری کو ان پر عمل کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں