ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا نے لگی

04:40 PM, 2 Dec, 2025

کراچی: ٹک ٹاکر، ماڈل اور اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس پر مداحوں اور صارفین کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز شخصیات، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز نے شرکت کی۔ دلہن ربیکا خان نے اپنے خاص دن کے لیے انارکلی طرز کی شرٹ کے ساتھ لال سرخ لہنگا پہنا، جبکہ دلہا حسین ترین نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی۔

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات اس سال کے آغاز سے جاری ہیں، جون میں ان کے نکاح کی تقریب ہوئی تھی اور دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

مزیدخبریں