ملک بھر کے اداروں کی سائبر سیکیورٹی جانچ کے لیے نئے اقدامات

03:46 PM, 2 Dec, 2025

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و ٹیکنالوجی نے قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے اور ملک بھر کے اداروں کی سائبر سیکیورٹی جانچ کے لیے عالمی مشاورتی ادارے کی خدمات طلب کر لی ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق اس منصوبے میں اہم سرکاری اور نجی اداروں کے سائبر خطرات اور کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ زیرو اعتماد ماڈل اور جدید دفاعی نظام حکومتی پالیسی کا حصہ بنیں گے۔ نئے قانون میں ذمہ داریوں، رپورٹنگ اور سخت جرمانوں کی شقیں بھی شامل ہوں گی۔

حکومت قومی سطح پر سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے قیام اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کو نئے فریم ورک میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید برآں، سرکاری اداروں کے لیے تربیت و صلاحیت سازی کے پروگرام، تعلیمی اداروں میں سائبر سیکیورٹی ڈپلومہ اور ڈگری پروگرام، اور مشقی سائبر مشقیں اور سرٹیفکیشن شامل کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی تعاون، مراعات، برآمدات کے فروغ اور ریگولیٹری اصلاحات کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں