پاکستان مخالف سوشل میڈیا نیٹ ورک بھارت و افغانستان سے سرگرم، درجنوں اکاؤنٹس بے نقاب

03:36 PM, 2 Dec, 2025

اسلام آباد :متعلقہ اداروں نے پاکستان مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے جو بھارت اور افغانستان سے چل رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس پاکستان کے اداروں اور عوام کو نشانہ بنا کر جھوٹ، افواہیں اور گمراہ کن مواد پھیلا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرگرم اکاؤنٹس شدت پسندانہ اور دہشت گردانہ بیانیہ کو فروغ دے رہے ہیں، جبکہ بھارت سے چلنے والے اکاؤنٹس نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد شائع کر کے پاکستان کے خلاف عوامی رائے متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا حصہ معلوم ہوتا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی بدنامی اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

متعلقہ اداروں نے ایسے متعدد اکاؤنٹس کی نشاندہی کر کے تحقیقاتی عمل تیز کر دیا ہے تاکہ ان سرگرمیوں کی مزید روک تھام کی جا سکے۔

مزیدخبریں