بنوں: اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہلکار فائرنگ کے حملے میں شہید

12:57 PM, 2 Dec, 2025

بنوں :  بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ حملے کے دوران ملزمان زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس حملے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بھی واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں