آپریشن 11 گرج میں اہم کامیابیاں، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے نیٹ ورک کو نشانہ بنا دیا

02:22 PM, 2 Aug, 2026

پشاور: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن 11 گرج کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک اور ان کے خفیہ ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران جاری کارروائیوں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے، جبکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن و استحکام کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں مزید تیز کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں