پاکستان کو سیریز برابر کرنے کا آخری موقع، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا

03:46 PM, 2 Aug, 2026

پورٹ آف سپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور فیصلہ کن میچ آج شروع ہو رہا ہے، جس میں قومی ٹیم کو سیریز میں واپسی کے لیے کامیابی درکار ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اس لیے پاکستان کے لیے دوسرا ٹیسٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم سیریز برابر کر دے گی، جبکہ شکست کی صورت میں میزبان ٹیم سیریز اپنے نام کر لے گی۔

پورٹ آف سپین میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی حتمی پلیئنگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے جیت کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

قومی کھلاڑیوں کے لیے یہ مقابلہ کارکردگی دکھانے اور سیریز بچانے کا اہم امتحان ہوگا، جبکہ ویسٹ انڈیز اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

مزیدخبریں