لاہور: پاکستانی ٹریڈر اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیور وقار ذکا نے عالمی سطح کے ٹریڈنگ مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ایک ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 3 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا، جہاں وقار ذکا نے مختلف مالیاتی اثاثوں میں ٹریڈنگ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے 20 روزہ مقابلے میں 74 فیصد منافع حاصل کیا اور 100 ہزار ڈالر کی ابتدائی رقم کو بڑھا کر 174 ہزار ڈالر تک پہنچایا۔ کامیابی پر انہیں 2026 ماڈل مرسڈیز بینز جی ویگن انعام میں دی گئی۔
مقابلے میں جنوبی کوریا کے ٹریڈر نے دوسری جبکہ چین کے نمائندے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وقار ذکا اس نوعیت کے عالمی ملٹی ایسٹ ٹریڈنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹریڈر بن گئے ہیں۔