اللہ نے مجھے جیسا بنایا، میں خوش ہوں، صنم سعید

02:18 PM, 2 Aug, 2026

لاہور : پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنی ظاہری شکل یا لباس سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتیں، کیونکہ وہ اپنی شخصیت اور قدرتی انداز سے مطمئن ہیں۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنے شوبز کیریئر میں بہت کم منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق بعض افراد نے ان کے چہرے سے متعلق رائے دی، لیکن انہوں نے کبھی ایسی باتوں کو اپنی زندگی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔

صنم سعید کا کہنا تھا کہ انسان کی اصل شناخت اس کی صلاحیتوں اور کردار سے ہوتی ہے، جبکہ ظاہری شکل اللہ کی عطا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو جیسے ہیں ویسے ہی قبول کرتی ہیں اور اسی پر شکر گزار ہیں۔

اداکارہ نے خوبصورتی کے روایتی معیار پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر معاشرے میں حسن کا تصور مختلف ہوتا ہے۔ ان کے بقول، ان کے چہرے کے نقوش روایتی پاکستانی ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اکثر انہیں دیگر پاکستانی اداکاراؤں سے مشابہ قرار دیتے ہیں۔

مزیدخبریں