پی این فلیٹ کلب سکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

11:53 AM, 2 Aug, 2026

لاہور : پی این فلیٹ کلب سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ ٹاپ سیڈ نور زمان کے علاوہ حمزہ خان، ناصر اقبال اور عاصم خان بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

پری کوارٹر فائنلز میں کئی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں مصر کے علی طلبہ نے سیکنڈ سیڈ کریم الحمامی کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ پاکستان کے حمزہ خان نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنیڈ جبکہ ناصر اقبال نے مصر کے یاسین شودی کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

نور زمان نے برازیل کے ڈیگو گوبی کو باآسانی زیر کیا، جبکہ عاصم خان نے ہانگ کانگ کے میتھیو لی کو شکست دی۔

ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پاکستان کے چار کھلاڑیوں کے ساتھ مصر کے چار کھلاڑی بھی کوارٹر فائنل میں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 41 ہزار ڈالرز ہے۔

مزیدخبریں