ڈپٹی وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعاون پر اتفاق

10:45 PM, 2 Aug, 2025

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، جو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام، اقتصادی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعاون کو نئی جہتوں سے ہمکنار کیا جائے گا۔

بات چیت کے دوران فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے امکانات پر غور کیا اور باہمی روابط کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے ہمسایہ ہونے کے ناطے قریبی روابط کو مستقبل میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں