اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے امکانات پیدا کرے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معزز ایرانی مہمانوں کی آمد پر دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ایرانی صدر کا پرجوش استقبال کرتی ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق یہ دورہ معاشی، تجارتی اور علاقائی تعاون کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔