انسٹاگرام نے 1000 سے کم فالوورز والے اکاؤنٹس کا لائیو فیچر معطل کر دیا

01:27 PM, 2 Aug, 2025

کیلیفورنیا: انسٹاگرام نے اپنی نئی پالیسی کے تحت اب صرف وہ صارفین لائیو ویڈیو نشر کر سکیں گے جن کے اکاؤنٹس پبلک ہوں اور فالوورز کی تعداد کم از کم 1000 ہو۔

اس سے قبل تمام صارفین بغیر فالوورز کی تعداد کی پرواہ کیے لائیو اسٹریم کر سکتے تھے، لیکن نئی شرط کے بعد چھوٹے اور نئے اکاؤنٹس سے یہ سہولت چھین لی گئی ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق یہ تبدیلی پلیٹ فارم کی کارکردگی اور معیار بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے تاکہ لائیو سٹریمز زیادہ مؤثر اور معیاری ہوں۔

سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اس اقدام کے ذریعے اپنے انفراسٹرکچر کے اخراجات کم کرنا چاہتا ہے اور دیگر پلیٹ فارمز کی پالیسیز سے ہم آہنگ ہونا چاہتا ہے۔

نئے اور چھوٹے صارفین نے اس پالیسی پر سخت ردعمل دیا ہے اور انسٹاگرام سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ ان کے مطابق یہ فیصلہ تخلیقی آزادی اور برابری کے مواقع محدود کرتا ہے۔

مزیدخبریں