جنوبی پنجاب میں بارڈر ملٹری پولیس میں 53 خواتین کی شمولیت، مریم نواز کا خراجِ تحسین

11:59 AM, 2 Aug, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے ڈی جی خان اور راجن پور کی بارڈر ملٹری پولیس میں 53 خواتین کی شمولیت کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ باہمت خواتین فرسودہ روایات کو توڑ کر ملکی سلامتی کے لیے محافظ بن کر سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کی شمولیت سے معاشرتی تبدیلی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

مزیدخبریں