واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے، اس سے پہلے کہ سب کچھ ختم ہو جائے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے ایک کلیدی بنیادی ڈھانچے کی تباہی کو ایران کی بقا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر کرج اور تہران کو ملانے والے ملک کے سب سے بڑے پل کی تباہی کی ویڈیو شیئر کر دی۔ اس موقع پر انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کا سب سے بڑا پل گر کر تباہ ہو چکا ہے جو اب دوبارہ کبھی استعمال کے قابل نہیں ہو سکے گا۔
صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ ایران اب بھی ایک عظیم ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اگر اس نے فوری طور پر معاہدہ نہ کیا تو وہ اپنی یہ صلاحیت اور اثاثے ہمیشہ کے لیے کھو دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اس سے پہلے سمجھوتہ کر لینا چاہیے کہ اس کا وہ سب کچھ ختم ہو جائے جو اب تک بچا ہوا ہے۔
سفارتی حلقوں میں کھلبلی صدر ٹرمپ کی جانب سے براہ راست ایک اہم پل کی تباہی کی ویڈیو شیئر کرنے اور اسے ایران کی مجموعی تباہی سے جوڑنے کے بیان نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ ماہرین اسے ایران پر دباؤ بڑھانے کی آخری حد قرار دے رہے ہیں۔
"ایران کے پاس آخری موقع ہے": تہران،کرج پل کی تباہی کی ویڈیو شیئر، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ
10:12 PM, 2 Apr, 2026