کراچی: عالمی سیاسی افق پر جنگ کے بادل گہرے ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شدید مندی کا طوفان آگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 763 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے حالیہ تیزی کے تسلسل کو بریک لگا دی ہے۔
آج مارکیٹ کے آغاز سے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 748 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔مارکیٹ 1 لاکھ 55 ہزار 511 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جو آج کی بڑی گراوٹ کے بعد نفسیاتی حد سے نیچے آگئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں اس "پینک سیلنگ" (Panic Selling) کی بڑی وجہ خام تیل کی قیمتوں کا 105 ڈالر تک پہنچنا ہے۔ صدر ٹرمپ کے حالیہ خطاب نے سرمایہ کاروں میں یہ خوف پیدا کر دیا ہے کہ تیل مہنگا ہونے سے پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن میں 3700 سے زائد پوائنٹس کا صفایا، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
10:55 AM, 2 Apr, 2026