صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا

07:18 PM, 2 Apr, 2025

کراچی : صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہیں ڈاکٹروں نے مکمل آرام اور آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین، جو صدر کے ذاتی معالج ہیں، نے بتایا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے، اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

صدر زرداری کے علاج کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم متعین کی گئی ہے، اور ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی حالت میں جلد بہتری متوقع ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل میمن نے تصدیق کی کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں غلط ہیں، اور ان کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ "ان شاء اللہ، صدر مملکت جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔
صدر زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ عید کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے لیے نوابشاہ میں نہیں پہنچ سکے تھے۔ انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

مزیدخبریں