نواز شریف کا بلوچستان میں امن قائم کرنے کی ہدایت، پنجاب کا کردار اہم

07:09 PM, 2 Apr, 2025

لاہور : وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں نواز شریف نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو بلوچستان میں امن قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر صورت میں امن قائم کرنا ضروری ہے"۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بلوچستان کے عوام کی مدد کرنا ہو گی تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ کے ساتھ کی گئی تفصیلی گفتگو سے آگاہ کیا اور وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا

مزیدخبریں