نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے دی

06:59 PM, 2 Apr, 2025

ہیملٹن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 292 رنز بنائے، جس میں مچل ہے کی 99 رنز کی شاندار اننگز اہم رہی۔ پاکستانی باؤلرز نے اچھی کارکردگی دکھائی، تاہم وہ بڑی شراکت داری نہ کر سکے۔

پاکستان نے 293 رنز کے تعاقب میں خراب آغاز کیا اور اس کی آدھی ٹیم صرف 32 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ فہیم اشرف نے 73 رنز کے ساتھ مزاحمت کی، لیکن پاکستان کی ٹیم 42 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نسیم شاہ نے حارث رؤف کی جگہ 51 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو 200 رنز کے قریب پہنچایا، لیکن وہ ٹیم کی شکست کو نہ ٹال سکے۔ نیوزی لینڈ کے بین سیئرز نے 5 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو شکست دی۔

مزیدخبریں