چاغی اور پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک

05:20 PM, 1 Sep, 2026

راولپنڈی:بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چاغی اور پشین میں 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب کارروائیاں کیں۔فائرنگ کے تبادلے میں 2افسروں سمیت پاک فوج کے 6جوان وطن پر قربان ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد انجام کو پہنچے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جبکہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں