امریکہ : جاپانی لگژری گاڑی ساز کمپنی لیکسس نے ۲۰۲۷ آئی ایس کا خصوصی ظاہری ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جسے منفرد سبز رنگ اور خصوصی ڈیزائن کے باعث عام ماڈل سے الگ رکھا گیا ہے۔
نئے خصوصی ماڈل میں اینوِس گرین رنگ، سیاہ 19 انچ فورجڈ بی بی ایس پہیے، سبز سلائی والی نشستیں اور سیٹن کروم فنش شامل کیا گیا ہے۔
یہ خصوصی ماڈل آئی ایس 350 ایف سپورٹ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، تاہم گاڑی کی کارکردگی میں کوئی نمایاں مکینیکل تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس میں ۳.۵ لیٹر وی ۶ انجن دیا گیا ہے، جو 113 ہارس پاور اور 280پاؤنڈ فٹ ٹارک پیدا کرتا ہے۔
گاڑی میں ہینڈلنگ پیکیج، ٹیکنالوجی پیکیج، ٹرپل بیم ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، مون روف، پینورامک کیمرا اور مارک لیونسن ساؤنڈ سسٹم سمیت جدید سہولیات شامل کی گئی ہیں۔
لیکسس شمالی امریکا کی مارکیٹ کے لیے اس خصوصی ماڈل کی صرف 350 گاڑیاں تیار کرے گی۔ گاڑیوں کی فروخت رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ کمپنی نے ابھی حتمی قیمت ظاہر نہیں کی۔ اندازہ ہے کہ اس کی قیمت تقریباً 60 ہزار امریکی ڈالر ہوسکتی ہے۔