بشکیک: ایس سی او سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، رکن ممالک کے سربراہان کے دستخط

11:29 AM, 1 Sep, 2026

بشکیک:بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

اجلاس کے دوران پاکستان نے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی آئندہ صدارت سنبھال لی۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں نمایاں رہے اور چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان نشست پر براجمان رہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچنے پر کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال بھی کیا۔

مزیدخبریں