ٹرمپ کا بھارت پر تجارتی عدم توازن کا الزام، محصولات صفر کرنے کی پیشکش کو "تاخیر سے کیا گیا اقدام" قرار دے دیا

08:50 PM, 1 Sep, 2025

واشنگٹن :سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر ایک بار پھر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زائد محصولات نے امریکی کمپنیوں کو بھارت میں کاروبار سے روکے رکھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اب محصولات کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت یک طرفہ رہی ہے، بھارت امریکا کو وسیع پیمانے پر سامان فروخت کرتا ہے، لیکن امریکا کو اتنا ہی موقع نہیں ملتا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت، امریکا سے دفاعی سامان اور توانائی کی بجائے زیادہ تر خریداری روس سے کرتا ہے، جو ایک اور عدم توازن کی مثال ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے برسوں پہلے یہ پیشکش کی ہوتی تو تعلقات مختلف ہو سکتے تھے، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے

مزیدخبریں