سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال، فلائٹس معمول پر

07:40 PM, 1 Sep, 2025

سیالکوٹ : سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد آج شام 6 بجے سے فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیر خان نے بتایا کہ سیلاب کے باعث فلائٹس عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں، تاہم پانی نکالنے کے عمل کے بعد رن وے، ٹرمینل اور دیگر آپریشنل شعبہ جات کو محفوظ قرار دے کر نوٹم (NOTAM) منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ کے تمام تکنیکی آلات بحال ہیں اور ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری ہے۔ متعلقہ ایئرلائنز کو بھی بحالی سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ادھر بھارت اور چین نے پانچ سال بعد براہِ راست پروازیں بحال کرنے اور سرحدی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، جو خطے میں تعلقات کی بہتری کا مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں