پنجاب حکومت کا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

01:18 PM, 1 Sep, 2025

لاہور : پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرقان احمد خان سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کام کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ان کے ورثا کو بھی ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دی ہے۔

فرقان احمد خان کینسر کے مریض تھے مگر چار دن تک بغیر رکے سیلاب متاثرین کی مدد میں لگے رہے۔ انہوں نے پتوکی کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کھانا، دوا اور دیگر ضروری سامان پہنچایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ جو مشکل وقت میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیتے ہیں، وہ حقیقی ہیرو ہوتے ہیں۔ فرقان احمد کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز فرقان احمد خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے، جب وہ فلڈ ریلیف کے کام میں مصروف تھے۔

مزیدخبریں