پنجاب میں سیلاب متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرونز کا استعمال

12:38 PM, 1 Sep, 2025

لاہور : پنجاب میں سیلاب متاثرین کو تلاش کرنے اور بچانے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر تھرمل امیجنگ والے ڈرونز دور دراز اور مشکل علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

جھنگ کے سیمی پل اور سرگودھا روڈ کے قریب ڈرونز نے پانی میں پھنسے پانچ افراد اور مویشیوں کو تھرمل کیمرے سے ڈھونڈ کر ان کی جگہ بتائی۔ پھر ریسکیو ٹیم نے ان کو بچا کر محفوظ جگہ پہنچایا۔

اسی طرح چشتیاں اور بہاولنگر کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی ڈرونز کی مدد سے متاثرین کی تلاش جاری ہے تاکہ جلد از جلد ان کی مدد کی جا سکے۔

مزیدخبریں