ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

03:38 PM, 1 Sep, 2025

بیجنگ : ٹک ٹاک نے اپنی ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کر دیا ہے جس سے صارفین اب نہ صرف ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو وائس نوٹس، تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیج سکیں گے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین 60 سیکنڈ تک کی آواز ریکارڈ کر کے براہِ راست پیغام بھیج سکتے ہیں، اور ایک ساتھ نو تصاویر یا ویڈیوز بھی شیئر کر سکتے ہیں، چاہے وہ کیمرے سے لیں ہوں یا موبائل کی گیلری سے منتخب کی گئی ہوں۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد ایپ کو ویڈیو شیئرنگ کے علاوہ روزمرہ کی بات چیت کے لیے بھی آسان بنانا ہے، بالکل واٹس ایپ یا انسٹاگرام کی طرح۔

صارفین کی حفاظت کے لیے کمپنی نے ایک شرط بھی رکھی ہے کہ اگر کوئی شخص پہلی بار آپ کو پیغام بھیج رہا ہے تو وہ اپنی گیلری کی تصویر یا ویڈیو نہیں بھیج سکتا، بلکہ صرف ٹک ٹاک پر موجود مواد ہی شیئر کر سکے گا۔ یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں