تیانجن : چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تاریخی اور گہرے تعلقات پر بات چیت کی اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگست 2025 میں ایرانی صدر کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ ایرانی صدر نے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کا یقین دلایا۔
ملاقات میں علاقائی امن کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایرانی صدر نے پاکستان میں جاری سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل وقت میں ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔