ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

10:19 AM, 1 Sep, 2025

لاہور : ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں لاہور، اسلام آباد، ہری پور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، سوات، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، دیر بالا، وزیرآباد اور چکوال شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ ہوئی اور اس کی گہرائی تقریباً 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی شہری گھروں سے باہر نکل آئے، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے پیاروں کی سلامتی کی دعا کی۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

حکومت اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور ہنگامی صورتحال میں حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

مزیدخبریں