پیپلزپارٹی نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دیا، معاہدے پر مکمل عمل نہ ہوا: قمر زمان کائرہ

05:10 PM, 1 Oct, 2025

لاہور : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے وزارتوں کے بغیر حکومت کا ساتھ نیک نیتی سے دیا، مگر افسوس کہ حکومت معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد نہیں کر سکی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کائرہ نے کہا کہ حالیہ مکالمے اور رابطوں کا بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ہم نہیں چاہتے کہ حالات کشیدہ ہوں، لیکن اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو تنقید میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ "بات ضرور کریں، مگر ایسے الفاظ سے گریز کریں جو ماضی کی تلخیوں کو دوبارہ زندہ کریں۔"

مزیدخبریں