اسلام آباد: مریم نواز نے راولپنڈی سے مری تک جلد ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے جس سے مری کے رہائشیوں اور سیاحوں کو سہولت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ مری میں نواز شریف کارڈیک سنٹر نے اپنا کامیاب آغاز کر دیا ہے، جس کی بدولت مری کے لوگوں کو دل کے علاج کے لیے راولپنڈی جانا نہیں پڑے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں 100 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ صحت کی سہولیات مزید بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایسے وعدے بھی پورے کیے جو کبھی کیے نہیں گئے تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا سے مری تک کا سفر کرنے پر فرق نمایاں نظر آتا ہے، کیونکہ مری کو غیر قانونی تعمیرات اور کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت مری کو ایک مکمل سیاحتی مرکز بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ علاقے کی ترقی میں اضافہ ہو۔