آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، صائم ایوب بنے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے

02:32 PM, 1 Oct, 2025

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

بیٹنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے اپنی کارکردگی میں بہتری دکھاتے ہوئے 11 درجے ترقی کر کے 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے سنجو سیمسن بھی 8 درجے اوپر چلے گئے ہیں۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا دو درجے ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم، پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ میں تھوڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکرورتی پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے نیچے آ گئے ہیں، لیکن شاہین آفریدی نے 12 درجے ترقی کر کے 14 ویں نمبر حاصل کر لیا ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں تھوڑی کمی آئی ہے، جبکہ محمد نواز 5 درجے ترقی کے ساتھ 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں صائم ایوب کے علاوہ محمد نواز اور فہیم اشرف نے بھی اچھی پیش رفت کی ہے اور اپنی رینکنگ بہتر بنائی ہے۔

یہ رینکنگ پاکستانی کرکٹ کے نئے ستاروں کی صلاحیت اور مستقبل کی امیدوں کا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں