کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے غزہ بند میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کر کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں پتہ چلا کہ غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی ایک گروہ موجود ہے جو مختلف حملوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے دشمن کو کڑی ٹکر دی۔
فائرنگ کے دوران دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز ہر وقت تیار ہیں اور دہشت گردوں کو ہر حال میں قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔