فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی کا غزہ پر بین الاقوامی فورس کے منصوبے پر سخت ردعمل

02:38 PM, 1 Oct, 2025

غزہ : فلسطینی رہنما مصطفیٰ برغوثی نے غزہ کو بین الاقوامی فورس کے حوالے کرنے کے منصوبے کو نوآبادیاتی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں فلسطینی ریاست اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا، اور فلسطینیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

برغوثی نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل سست انخلا کو بہانہ بنا کر اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرتا ہے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے برطانوی سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے کردار کو ناقابل قبول قرار دیا اور عراق جنگ کے حوالے سے ان کی ماضی کی جھوٹ بولنے کی بات یاد دلائی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ ہیں اور فلسطینی عوام کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کا حق دیا جانا چاہیے۔ مصطفیٰ برغوثی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کا غزہ میں نسلی صفایا کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں