اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو اسلام آباد لانگ مارچ کیا جائے گا: مولانا فضل الرحمان

05:19 PM, 1 Nov, 2025

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو اسلام آباد لانگ مارچ کیا جائے گا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مدارس کے آئمہ کرام کو 25 ہزار روپے دینے کا اعلان دراصل ان کے بقول ضمیر خریدنے کی کوشش ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ “کام کنونشن سینٹر سے آگے بڑھ چکا ہے، اب فیصلہ کرنا ہے کہ کس سڑک پر جمع ہونا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ “ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کیا جائے، اسلام آباد پہنچنے میں صرف 24 گھنٹے لگیں گے۔”

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ علما و طلبہ اپنے نظریے پر قائم ہیں اور کسی قیمت پر دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں