بھارت کی جاسوسی کی کارروائی ناکام ،  اعجاز ملاح نامی مچھیرا گرفتار

04:20 PM, 1 Nov, 2025

اسلام آباد: پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارت کی مبینہ جاسوسی کارروائی ناکام بنا دی، جس کے دوران اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا گیا۔ اعجاز ملاح کو بھارتی خفیہ ایجنسی نے حساس اشیاء اور پاکستانی فوج کی وردیاں حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ اعجاز ملاح نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا اور اس کے قبضے سے سم کارڈ، ماچس، لائٹرز اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن مہم چلا رہا ہے، جس میں بھارتی میڈیا ملوث ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اعجاز ملاح کو مالی لالچ دے کر جاسوسی پر آمادہ کیا گیا اور یہ بھارت کی ناکام پروپیگنڈا کارروائی کا حصہ ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی جاسوسی مشن کو ناکام بنا کر پاکستان کی قومی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔

مزیدخبریں