غریب اور کمزور شہریوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے:عظمی بخاری

01:29 PM, 1 Nov, 2025

لاہور:وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ پنجاب میں غریب اور کمزور شہریوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ نئے پراپرٹی آرڈیننس کے تحت قبضہ مافیا کی سرگرمیوں پر قابو پایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سالوں پر محیط زمینوں کے قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا رہتے تھے، لیکن اب ہر کیس کا فیصلہ 90 دن کے اندر صادر کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے نظام کو حقیقی معنوں میں “ریاست ہوگی ماں” کے ماڈل کے مطابق مضبوط بنایا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو فوری انصاف مل سکے۔ 

مزیدخبریں