لاہور:سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں حالیہ ایک ماہ کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے تحت 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار شدگان میں ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے، جس نے ایک شہر میں حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر رکھی تھی۔
کارروائیاں لاہور، بہاولپور، گجرانوالہ، منڈی بہاءالدین، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، پاک پتن اور بھکر میں کی گئیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ای آئی ڈی بم، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز، پمفلٹ اور نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش میں ملوث تھے، جن کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم اور صدام کے ناموں سے ہوئی۔
اس دوران پنجاب میں رواں ماہ 4601 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 320 مشتبہ افراد گرفتار اور 1,09,892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔