بھارتی میڈیا کی جعلی خبر کا انکشاف، وزارتِ اطلاعات نے حقیقت واضح کر دی

11:25 AM, 1 Nov, 2025

اسلام آباد:بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ناکام ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کی جھوٹی خبر کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ اس دعوے کا کوئی مصدقہ یا سرکاری ذریعہ موجود نہیں۔

بھارتی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے، تاہم وزارتِ اطلاعات کے مطابق کسی بھی طالبان یا پاکستانی ادارے نے ایسی ویڈیو یا گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

وزارت نے کہا کہ بھارت اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا کر پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے اور خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں