پنجاب میں سموگ شدت اختیار کر گئی، ڈیرہ غازی خان اور قصور میں AQI 500

11:10 AM, 1 Nov, 2025

لاہور:پنجاب کے کئی شہر خطرناک سموگ کی زد میں آ گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان اور قصور میں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) 500 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور میں 385، فیصل آباد میں 337 اور گوجرانوالہ میں 243 تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کی بڑی وجوہات میں صنعتی اخراج، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور کم ہوا کی رفتار شامل ہیں۔

شہریوں میں سانس، بخار اور نزلہ زکام جیسی بیماریاں بڑھنے لگی ہیں۔ حکومت پنجاب نے سموگ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے، پانی کا چھڑکاؤ، ٹریفک کنٹرول اور فیکٹریوں کی چیکنگ مہم جاری ہے۔

محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو گھروں میں رہنے، ماسک کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، جبکہ ماہرین نے نومبر میں سموگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں