2 سے 4 مئی تک تیز ہوائیں اور بارشیں متوقع، محکمہ موسمیات کی وارننگ

09:51 PM, 1 May, 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں 2 سے 4 مئی کے دوران آندھی اور بارشوں کی نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 2 مئی کی رات سے ملک میں داخل ہوگا اور یہ سلسلہ 5 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران خیبر پختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 اور 3 مئی کے دوران سندھ کے اضلاع دادو، لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آندھی اور بارش کے دوران احتیاط برتیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کمزور یا کھلے مقامات پر موجود ڈھانچوں سے دور رہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں