سانیا: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے دوران پاکستان میں صنعتی و طبی انقلاب کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ سانیا میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پاکستان اور چین کے معروف اداروں کے درمیان تعمیراتی شعبے، صحتِ حیوانات اور میڈیکل ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جس سے ملک میں چینی سرمایہ کاری کے نئے راستے کھل گئے ہیں۔
اس تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بطورِ خاص شرکت کی اور چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ معاہدوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ الحسن ٹریڈ اسٹیبلشمنٹ اور سینی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (Sany Group) کے درمیان تعمیراتی مشینری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی اور پاکستانی اداروں کے مابین میڈیکل اور زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی کا سمجھوتہ طے پایا۔ان دستاویزات پر پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور چینی کمپنیوں کے صدور و چیئرمینز نے دستخط کیے۔
API Response: