کراچی: بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، صوبے کی انتظامی صورتحال اور ترقیاتی مشن کا جائزہ

10:36 AM, 1 May, 2026

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چیئرمین پی پی پی کو سندھ بھر میں جاری میگا پراجیکٹس کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتِ سندھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور گڈ گورننس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ     ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔    عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے والے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔    صوبے بھر میں امن و امان اور انتظامی نظم و نسق کو مزید بہتر بنایا جائے۔

مزیدخبریں