واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تفصیلات بیان کر کے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو اب ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے مستقل طور پر روک دیا گیا ہے۔
صدر نے بتایا کہ امریکی B-2 اسٹیلتھ بمباروں نے انتہائی پیچیدہ آپریشن کے بعد ایرانی ایٹمی مراکز کو ملیامیٹ کر دیا ہے۔ٹرمپ کے مطابق، امریکی کارروائی میں 159 ایرانی جہاز غرق ہو چکے ہیں، جس کے بعد ایرانی بحریہ کا وجود تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ صدر نے سخت لہجے میں کہا، "ہم ایران کو وینزویلا بنا کر ہی دم لیں گے، تہران اب نیا معاہدہ کرنے کے لیے منتیں کر رہا ہے۔ صدر نے دعویٰ کیا کہ اس عسکری مہم کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتیں زمین پر آ جائیں گی اور دنیا کو مہنگائی سے نجات ملے گی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ ایران کے پاس اب امریکہ کی شرائط ماننے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی عالمی امن اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھی۔
"ایران اب ایٹمی ملک بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے":ٹرمپ کا ایران کے خلاف 'فیصلہ کن فتح' کا دعویٰ
09:08 AM, 1 May, 2026