دنیابھرکے محنت کش یکم مئی کوبطورعالمی تہوارمناتے ہیں ۔دنیابھرکے ممالک کے مزدوروں کی سربلندی فتح کامرانی پرفخرکرتے ہوئے تحریک کے دوران جدوجہدکرنے والے رہنماﺅں ،شہیدوں ،مظلوموں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے ثابت قدم رہتے ہوئے اپنے اوراپنے بیوی بچوں کی جانوں کا نذرانہ دےکرپھانسیوں کے پھندے چوم کر1886ئتا1919ئمسلسل جدوجہدکی سامراجی قوتوں کے ظلم زیادتیوں کوبرداشت کیا۔ ان مزدوررہنماﺅںمیں سرفہرست اسپائیر۔فشر۔پیٹرسن۔اینجل اورانکے دیگرساتھی جنکاتعلق انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن سے تھاشامل ہیں۔دنیابھرکے مزدوراپنے اپنے ملکوں میںمزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے قیدوبند،بربریت برداشت کرتے ہوئے پھانسی چڑھ گئے۔پھانسی کے تختہ دارپرچڑھتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں ،غریب،مظلوم،بے گناہ،پُرامن مزدوروں کی آوازبلندہونے دونہیں توپھرمزدوروں کی تلواریں بلندہونگی کیونکہ ہم مزدورایک مقصداپنے حقوق کے حصول کے لیے ظلم، بربریت، تشدد،ناحق زبردستی مسلط سزائیں برداشت کرتے ہوئے جانیں دے رہے ہیں یہ جدوجہدجاری رہے گی مزدوروں کاقافلہ آگے ہی آگے بڑھے گاہم مزدوروں کوبھی زندہ رہنے کاحق ہے ہم انسان ہیں آپکی طرح کے ہمیں انسان سمجھاجائے زندہ رہنے کاحق دیاجائے زندہ رہنے کے لیے ضروریات زندگی صحت کے لیے ضروری اشیاءضرورت علاج خوراک سہولتیں18+16گھنٹے کام لینے کی بجائے8گھنٹے کام لیاجائے۔زیادہ کام لینے پراوورٹائم مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے اوقات کارمان لیے جائیں۔مزدوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پُر امن جلسہ جلوس ریلیاں منعقد کیں۔مزدوروں نے مطالبات پیش کیے مگرحکمرانوں کارخانہ داروں مالکان نے اس پرعمل کرنے مطالبات ماننے کی بجائے ریاستی مشینری کواستعمال کرکے مزدوروں پرفائرنگ کردی پُرامن نہتے مزدورموقع پرماردئیے گئے جبکہ مزدوررہنماﺅں کوگرفتارکرکے سزائیںسنادی۔مزدوروں کااحتجاج پُرامن تھاپُرامن جدوجہدثابت کرنے کے لیے مزدوروں نے اپنے بیوی بچے بھی احتجاج میں شامل کیے اورمطالبات کے بینر جھنڈے سفیدرنگ کے اٹھارکھے تھے مگرظالم حکمران جوکہ سرمایہ کے نشے میں چورتھے پُرامن جدوجہدکی جرات کرنے احتجاج کرنے کابُرامنایااورریاستی مشینری کے ذریعے جبروتشددشروع کردیابڑی تعدادمیں مزدوروں پرجھوٹے مقدمات بنواکرگرفتار کردیا۔احتجاج میں شریک مزدوروں کے بیوی بچوں کوگولیوں کونشانہ بناکرقتل کردیاگیا اس طرح ظلم وتشددوبربریت کی ایک نئی تاریخ مرتب ہوئی ۔پہلی بارمزدوروں کی جانوں کی قربانی نے دنیابھرکے محنت کشوں کویکجہتی کاسبق دیا اسطرح دنیابھرکے محنت کشوںنے ایک ہوجانے کانعرہ بلندکیادنیابھرکے مزدوروں کواستحصال وظالم قوتوں کے خلاف ایک ہوکرمنظم جدوجہدکاراستہ دکھائی دیا۔1886میں امریکہ کے شہرشکاگوجوکہ صنعتی حب تھا میں پہلی بارابتدائی احتجاج مزدوروں کااکٹھ ہواجو امریکہ،روس ےورپ ودیگر ممالک تک پھیل گیاجس کے نتیجے میں مزدوروں کوفتح نصیب ہوئی حکمرانوں کارخانہ داروں ملزمالکان کوشکست فاش ہوئی۔ریاستی مشینری اورگورنرزنے خوداپنی زیادتیوں اکاعتراف کیامزدوروں کے اوقات کار8گھنٹے مقررکیے اس کے ساتھ دیگرمطالبات منظورکیے اور تسلیم کر لیے گئے۔
انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے قیام کے بعد1919ءمیں مزدوروں کوباقاعدہ ان کے حقوق اوقات کارکاتعین کردیاگیاان کویکم مئی کوشان وشوکت کے ساتھ دنیابھرکے محنت کش تنظیمیں مناتی ہیں۔پاکستان میںایئرمارشل نورخان گورنرنے پہلی باراورشہیدذوالفقارعلی بھٹونے اقتدارمیں آنے سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے بینرتلے یوم مئی منانے کااعلان کیاپاکستان میں اس سے قبل یوم مئی منانے کاتصوربھی نہ تھاحالانکہ پاکستان میں سوشلسٹ پارٹیاں انقلابی پارٹیاں بڑے نامورانقلابی موجودتھے۔
پاکستان میںحقیقی ٹریڈیونینزفیڈریشنزکوبنام سرکارختم کرایاگیاہے سالہاسال سے مزدوروں مزدور لیڈروں کے مقدمات عدالتوںمیں چل رہے ہیں انکی شنوائی نہیں ہورہی مزدورلیڈرجنکے مقدمات تھے قبروں میں دفن ہوگئے ہیں انصاف سے محروم رہے۔
آج الیکشن کی بات بھی ایک مذاق ہے جبکہ الیکشن قوانین کے تحت مزدورصرف ووٹرہے مزدورکوووٹرکے طورپراستعمال کے لیے رکھاگیاہے مزدور،مزدورلیڈرالیکشن میںاُمیدوارکے طورپرنہیں کھڑاہوسکتاہے الیکشن قوانین مزدوروں کے حق میں ریفارم نہیں کیے گئے الیکشن کمیشن میں پہلے سے رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں نے مزدوروں کی رجسٹریشن ختم کردی گئی ہے انکوبحال نہیں کیاگیا۔
پاکستان بھرکے مزدورمطالبہ کرتے ہیں کہ شکاگومیں1886تا 1919 کی مزدور جدوجہد اورپاکستان کے نام پرشہیدہونے والوں کی شہادتوں کوضائع ہونے سے بچایاجائے۔پاکستان کوبچایاجائے ۔پاکستان ہوگاتوسیاست ٹریڈیونینزہوگی۔پاکستان کوناقابل تسخیرروشن تابناک دفاعی طورپرجدیدتقاضوں کے مطابق اسلام پاکستان دشمنوں کامقابلہ کرنے کے قابل بناکرپاکستان میں مزدور کسان راج کانفاذکیاجائے۔تا کہ یکم مئی کی جدوجہد کا ثمر مزدوروں کو کھانا نصیب ہو ۔اسمبلیوں لوگل باڈیز حکومت کے سیاسی پارٹیوں کے اندر مزدوروں کو نمائندگی دی جائے ۔
یکم مئی مزدورڈے
09:06 AM, 1 May, 2026