پی ایس ایل 10:لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

10:37 PM, 1 May, 2025

لاہور: لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان بغیر نتیجے کے ختم ہو گیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں 11.3 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا، جس میں لاہور قلندرز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز نے اس ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیلے ہیں، جن میں 4 فتوحات، 3 شکستیں اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے۔ اس وقت وہ 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری طرف، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 میچز کھیل کر 4 میچز جیتے، 2 میں شکست کا سامنا کیا اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ اس وقت وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں