کراچی کنگز کی شاندار فتح،ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست

06:59 PM, 1 May, 2025

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 20ویں مقابلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 87 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز کا بڑا ہدف مقرر کیا، جس کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن محض 117 رنز پر سمٹ گئی۔ پوری ٹیم 16.1 اوورز میں پویلین واپس لوٹ گئی۔

اس جیت کے بعد کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ کراچی نے مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میں شکست ہوئی۔

دوسری طرف، ملتان سلطانز کی ٹیم کا سفر انتہائی مایوس کن رہا ہے۔ 8 میچز میں سے صرف ایک میں فتح سمیٹ سکی، جبکہ 7 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ٹیم آخری پوزیشن پر پہنچ چکی ہے۔

مزیدخبریں