کراچی: ملک بھر میں اپریل کے مہینے کے دوران سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 20 ہزار 800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 45 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی دوران 10 گرام سونا بھی 17 ہزار 832 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 96 ہزار 467 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس نرخ 192 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 276 ڈالر پر بند ہوا۔