"را" کے دہشت گرد گروپوں سے روابط ، آڈیو کلپ نے بھارت کے عزائم ظاہر کر دیے

02:23 PM, 1 May, 2025

راولپنڈ ی : پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث خوارج گروہوں کی پشت پناہی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا (RAW) کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ایک نئی آڈیو کلپ سامنے آیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق آڈیو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی شدت پسند، جسے "انس" کہا جا رہا ہے، اپنے ساتھی "ابوذر" کو بتا رہا ہے کہ ایک بھارتی ایجنٹ کے کہنے پر ان کے گروہ نے اپنا پرانا نام "تحریک طالبان غزوہ ہند" بدل کر "اتحاد المجاہدین پاکستان" رکھ لیا ہے۔ مقصد یہ تھا کہ گروہ کا بھارت مخالف تاثر کم کیا جا سکے اور دہشتگرد کارروائیوں کو "مقامی مزاحمت" کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

اس گفتگو میں دہشت گرد جدید ہتھیاروں، خاص طور پر اسنائپرز، اور ان کے استعمال پر بھی بات کرتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مکمل منصوبہ بندی اور سامان بھارتی ایجنسی کی طرف سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت کی "را" پر دہشتگردی کے لیے خوارج جیسے گروہوں کی سرپرستی کا الزام لگا ہو۔ ماضی میں بھی پاکستان نے متعدد بار عالمی اداروں کے سامنے ایسے ثبوت پیش کیے ہیں جو "را" کے براہِ راست ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ آڈیو کلپ اس سازش کی تازہ مثال ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور ان سنگین اقدامات پر سخت ردعمل دے۔

مزیدخبریں