پارا چنار : ضلع کرم میں سات ماہ کے بعد 4G انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے کاروباری سرگرمیاں تیز ہونے کی امید ہے۔ ستمبر 2024 میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا تھا، جس سے کاروباری افراد اور تعلیمی اداروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔
اب انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے کرم کے لوگ آن لائن تعلیم، فری لانسنگ، اور ای-کامرس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ آئندہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود ترقیاتی سرگرمیوں کو متاثر نہ ہونے دیا جائے گا۔
شہریوں نے اس سروس کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ اس سہولت کو مستقبل میں بغیر کسی رکاوٹ کے برقرار رکھا جائے تاکہ ترقی کی رفتار مزید تیز ہو سکے۔